تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 4 January 2020

عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، سراج الحق

سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالم اسلام پر جنگ مسلط کرنا چاہتے ہیں، اقوام متحدہ، امن پسند ممالک جنگ کی آگ کو بجھائیں۔

سراج الحق نے کہا کہ عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، اگر جنگ کے شعلے ایک بار بلند ہوگئے تو پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حکومت ہے بھی اور نہیں بھی، حکومت نے اتنے بحران پیدا کردئیے کہ اس کی کشتی بھنور میں پھنس گئی ہے۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت نے بھی خاموش این آراو شروع کر دیا، سراج الحق

سراج الحق نے کہا کہ 15 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 15 بار اضافہ کردیا گیا، آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت ہر روز نئے ٹیکس مسلط کررہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب کا نظام 15 ماہ سے ناکارہ بن کر رہ گیا ہے اور موجودہ حکومت نے بھی خاموش این آر او شروع کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اس وقت بہت زیادہ توجہ طلب ہے، مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے بعد بھارتی حکومت نےشہریت متنازع بل پاس کیا جس کے خلاف بھارت میں مظاہرے ہورہےہیں اور اپوزیشن سڑکوں پرہے۔

The post عالم اسلام کو باہمی لڑائیوں سے نکل کر سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، سراج الحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tycVBy
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو