تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 15 January 2020

خاتون ٹیوشن ٹیچر کو زیادتی میں ناکامی پر شاگرد نے قتل کردیا

 کراچی: پولیس نے 10 روزقبل قتل ہونے والی خاتون ٹیچرکا معمہ حل کرتے ہوئے نوجوان شاگرد کوگرفتارکرلیا۔

کراچی میں سرجانی انویسٹی گیشن پولیس نے 10 روزقبل خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے شاگرد نوجوان کو گرفتارکرلیا جومقتولہ یاسمین سے ٹیوشن پڑھنے آتا تھا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر36 بی میں 5 جنوری کو گھرسے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ قتل کی واردات میں مقتولہ کا پڑوسی 19 سالہ محسن ملوث ہے جوپہلے اپنے بہن بھائیوں کے ہمراہ یاسمین کے گھرآیا تھا اور چائے پینے کے بعد چلا گیا۔

گھرپریاسمین اکیلی تھی ۔ یہ دیکھ کر ملزم واپس یاسمین کے گھر آیا اور اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی تو خاتون نے مزاحمت کرتے ہوئے محلے داروں اور اس کی ماں کو بتانے کی دھمکی دی تو اس نے بدنامی کے خوف سے یاسمین کو تیز دھار آلے کے وارسے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

ملزم واقعے کو ڈکیتی کا روپ دینے کے لیے مقتولہ کا موبائل اور پرس چوری کر کے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

 

The post خاتون ٹیوشن ٹیچر کو زیادتی میں ناکامی پر شاگرد نے قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/1954453/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو