تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 15 January 2020

امریکی ایوان نمائندگان کی طرح سینٹ میں بھی کشمیر پر قرارداد لائی جائے،ڈاکٹر اعجاز کی اہم امریکی سینیٹر ز سے ملاقاتیں

نیوجرسی ( اردو نیوز )امریکن پاکستانی کمیونٹی کی اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی “(APPAC)کے چئیرمین ڈاکٹراعجاز احمد نے ڈیموکریٹس پارٹی کے سینئر سینیٹرز سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے امریکہ میں بسنے والی پاکستانی ، کشمیری و مسلم کمیونٹیزکے اہم امور بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا اور سینیٹرز پر بھی زور دیا کہ وہ ایوان نمائندگان کی طرح مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا معاملہ امریکی سینٹ میںزیر بحث لائیں۔
ڈاکٹراعجاز نے جن اہم سینیٹر ز سے ملاقاتیں کیں، ان میں سینیٹرچارلس شومر، باب مینینڈز ، سینیٹر رچرڈ بلیو مینتھل اور سینیٹر کیتھرائن کورٹیز شامل تھے ۔ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے سربراہ نے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 160دنوں سے زائد جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی صورتحال وقت کے ساتھ ساتھ تشویشناک ہو رہی ہے اور امریکہ میں بسنے والی کشمیری ، پاکستانی و مسلم کمیونٹی کو بھی اس سلسلے میں شدید تشویش لاحق ہے۔
امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے فیس بک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سینیٹرز کے اہم اجلاس میں شرکت ، ان سے ملاقاتوں اور کمیونٹی سے متعلقہ اہم امور پر بات چیت کے مواقع ملے ہیں۔APPACکی رواں سال کی ترجیحات میں قانون و فیصلہ سازوں پر زور دینا ہے کہ وہ امریکہ میں وفاقی سطح پر پہلے مسلم جج کی تقرری کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
ملاقات کے دورا ن چئیرمین ڈاکٹراعجاز نے سینیٹرز کو کانگریس ویمن جے پال کی ایوان نمائندگان میں پیش کی جانیوالی قرارداد نمبر745کے بارے بھی آگاہ کیا اور انہیں کہا کہ ایوان نمائندگان کی طرح امریکی سینٹ میںبھی ایسی ہی قراردادپیش کریں اور اس کی منظوری میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں ۔



from اُردو نیوز https://ift.tt/2Nw4v4U
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو