تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 4 January 2020

بھارت میں بیٹنگ کا جنازہ نکل گیا، 44 پر پوری ٹیم آؤٹ

انڈر19 ٹرائلز پیر سے
نئی دہلی: بھارت میں رانجی ٹرافی کے ٹیسٹ میچ میں مہاراشٹرا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 44 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
بیٹنگ کے لیے مشہور بھارت میں بلے بازوں نے بیٹنگ کا جنازہ نکال دیا، بلے بازوں کی انتہائی ناقص کارکردگی نے بھارتی بیٹنگ کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا۔
نئی دہلی کے ایئرفورس کمپلیکس میں کھیلے جارہے میچ میں مہاراشٹرا کے کپتان نے سروسز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بلے بازوں کی ناکامی کے باعث غلط ثابت ہوا۔
پہلے ہی اوورز میں اوپنرز پویلین لوٹ گئے، ابتدا سے وکٹیں گرنے کا شروع ہوا جو بے قابو ہوگیا اور پوری ٹیم 44 کے مجموعے پر ڈھیر ہوگئی، صرف دو بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے۔
سروسز ٹیم کے پیسر پی ایس پونیا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے دس اوورز میں صرف 11 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ پانڈے 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔
پہلی اننگز میں سروسز نے کھیل کے اختتام پر 141 رنز بنا لیے تھے اور اس کے صرف 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے، سروسز کو مہاراشٹرا کے خلاف پہلی اننگز میں 97 رنز کی برتری حاصل ہے۔
The post بھارت میں بیٹنگ کا جنازہ نکل گیا، 44 پر پوری ٹیم آؤٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.


from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ueqiqZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو