پھول نگر: پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پھول نگر میں جمبر کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پھول نگر کے علاقے جمبر کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا خوف ناک واقعہ حادثہ پیش آیا، جس سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 9 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کے اس حصے میں تباہی پھیل گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر بوائلر پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں چند کی حالت تشویش ناک ہے، مزدوروں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38f3VQR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box