چاغی: سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر پر ایران سےصرف پاکستانیوں کوآنےکی اجازت ہوگی، تمام افرادکوقرنطینہ میں رکھاجائے گا، کلیئرہونے کے بعدمزید سفر کی اجازت دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے حکومت کے بھرپور اقدامات جاری ہے ، سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے صرف پاکستانیوں کو آنے اجازت ہوگی، ایرانی افراد کو آنے اجازت نہیں جبکہ پاکستان سے صرف ایرانیوں کو ایران جانے کی اجازت ہوگی۔
سرحدی حکام نے بتایا تفتان بارڈر سے آنے والے پاکستانیوں کوقرنطینہ میں رکھاجائے گا اور کلیئرہونے کے بعدمزید سفر کی اجازت دی جائے گی جبکہ ایران سے ایرانی اوردیگرممالک کے افرادکے داخلے پرپابندی ہےاور پاکستانی و دیگر ممالک کےافراد کوایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفتان بارڈر پر قرنطینہ میں رکھےگئے دو سو سے زائد زائرین کو کوئٹہ روانہ کردیا ہے، تمام افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے سرحدی اضلاع میں مزیدعملہ بھجوانےکافیصلہ کیا ہے اور بلوچستان کےسرحدی اضلاع میں مزید ڈاکٹرز تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ڈاکٹرزکوچاغی،چمن،کیچ میں تعینات کیاگیاہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ ایران بارڈرکوابتدائی طورپرفوری بندکیاگیاتھا، ایران بارڈرپراسکریننگ کرکےزائرین کوآنےدیاجارہاہے، اسکریننگ کےبعدایران سےآنےوالوں کےٹیسٹ ہوتے ہیں۔
لیاقت شاہوانی نے کہا ایران بارڈرپرفوری پہلے2ہزارافرادکیلئےآئسولیشن وارڈبنا دیئے ہیں ، 350 افراد کو آج ایران سے آنے دیاگیا، جن کی اسکریننگ جاری ہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاہم قدم اٹھاتےہوئے اسلام آبادایئرپورٹ پربیرون ملک سےآنےوالوں کے لیے جدید تھرمل اسکینرنصب کردیا ہے ، جدید تھرمل اسکینر خود کار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرتاہے اور اس
اسکینرسےکم وقت میں زیادہ مسافروں کی اسکیننگ کی جاسکےگی، یہ اسکینر سو فیصد جانچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2uKMbiw
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box