ریاض : سعودی نوجوان نے کینسر جیسے موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور صحت یاب ہوگیا، نوجوان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین تھا کہ میں اس مرض سے نجات حاصل کرلوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی نوجوان امید، صبر اور یقین کی بدولت بلڈ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوگیا۔
سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرب نوجوان محمد السلمی نے کہا کہ میں نے امید کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ یہ یقین ہمیشہ رکھا کہ اللہ تعالی نے مرض دیا ہے تو شفا بھی وہی دے گا، مایوسی کو کبھی قریب نہیں پھٹکنے دیا۔
السلمی نے بتایا کہ یہ 2008 کی بات ہے۔ جب ڈاکٹروں نے بتایا کہ تمہیں بلڈ کینسر ہے۔ کیمو تھراپی کی جائے گی۔ یہ سن کر مجھے کسی طرح کا کوئی خوف نہیں محسوس ہوا۔
نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ نیشنل گارڈز اسپتال میں علاج کرانا شروع کیا۔ کیمو تھراپی کے دو سیشن کے بعد ڈاکٹروں نے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں ہڈیوں کے گودے کی پیوند کاری کا فیصلہ کیا
سعودی نوجوان نے کہا کہ علاج کے دوران کبھی میرا یہ یقین متاثر نہیں ہوا کہ اس مہلک مرض سے مجھے نجات مل جائے گی اورمیں معمول کے مطابق زندگی گزارنے لگوں گا۔
السلمی کا کہنا تھا کہ جب بھی ڈاکٹروں نے مجھے بلایا میں گیا۔ ایک ہی دھن سوار تھی کہ کینسر کو شکست دینی ہے، اس کامیابی پر ڈاکٹرز بھی خوش اور حیران تھے۔
کینسر سے نجات کے بعد نوجوان نے کینسر سے متاثرہ مریضوں کو پیغام دیا کہ ذہنی طور پر ہمیشہ پرعزم رہیں۔ مرض کو اپنے اوپر مسلط نہ کریں بلکہ اس سے نجات حاصل کرنے کی فکر کریں۔ مایوسی کو اپنے قریب نہ آنے دیں۔ اللہ پر پورا بھروسہ رکھیں۔
سعودی نوجوان نے یہ بھی کہا کہ اب کینسر ناقابل علاج نہیں رہا۔ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں اس کے اسپیشلسٹ سینٹرز قائم ہوچکے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32DGIGs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box