تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 27 February 2020

ایران میں موجود پاکستانیوں کو وہیں روکا جائے گا: سندھ حکومت

کراچی: سندھ حکومت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جو پاکستانی ابھی ایران میں موجود ہیں انھیں وہیں روکا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلقہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب کوئی ایران جائے گا نہ ہی واپس آئے گا، جو لوگ ایران گئے ہیں اور ابھی واپس نہیں آئے انھیں وہیں روکا جائے گا۔

اجلاس میں ایران سے آنے والے 1500 افراد کی فہرست بھی ڈپٹی کمشنر کو دی گئی، بتایا گیا کہ ڈبلیو ایچ او کا دیا گیا انفیکشن پری وینشن میٹریل اسپتالوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے، 52000 ماسک اور 15000 دستانے سندھ کےاسپتالوں میں موجود ہیں۔

اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریپڈ رسپانس کو ایران سے واپس آنے والوں کی فہرست مہیا کی گئی ہے، یہ فہرست ایڈوائزری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے جاری کی ہے۔ اجلاس میں تمام پبلک اینڈ پرائیویٹ مقامات پر سینیٹائزر لگانے کی تجویز بھی دی گئی۔

کرونا وائرس کا خطرہ، پاکستان اور ایران میں براہ راست پروازوں پر پابندی عائد

اجلاس میں ڈاکٹر فیصل نے اہم نکتے کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ ماسک پہننا ضروری نہیں ہے، وہ لوگ ماسک استعمال کریں جو متاثر ہیں۔

خیال رہے کہ کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان اور ایران میں براہ راست پروازوں پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام حصوں سے ایران جانے والی تمام پروازیں بند رہیں گی۔ ایران سے آئے 2 پاکستانیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، مریضوں کے اہل خانہ کی بھی اسکریننگ کی گئی تاہم کسی میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2whiJAP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو