تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 February 2020

متحدہ عرب امارات: ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق

ابوظبی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ہلاکت خیز وائرس سے یو اے ای میں اب تک ایک خاندان کے 5 افراد سمیت افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کرونا نے یو اے ای میں بھی ایک خاندان کو متاثر کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت کی جانب سے امارات میں ایک اور شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔

وزیر صحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ شخص کرونا وائرس گڑھ چینی شہر ووہان سے ہوتا ہوا امارات پہنچا تھا۔

الیوم اخبار کے مطابق اماراتی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کی حالت بہتر ہے تاہم اس کا علاج جاری ہے۔

متحدہ عرب امارات میں معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر حسین الرند کے مطابق تارکین وطن کے لیے بھی کرونا وائرس کا معائنہ فری ہے۔ کسی سے اس پر کوئی فیس لی جارہی اور نہیں لی جائے گی۔

مقامی میڈیا کے مطابق معاون سیکریٹری صحت نے کہ جس شخص پر بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شبہ ہوگا اس کا طبی معائنہ اور نگہداشت مفت ہوگی۔

ڈاکٹر الرند نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ معمول کی زندگی گزاریں، کسی طرح کے خوف میں مبتلا نہ ہوں۔

معاون سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس ہلاکت خیز وبا پر قابو پانے کےلیے پورے ملک میں خصوصی سینٹرز کام کررہے ہیں۔

انہوں نے عوام نے اپیل کی کہ کرونا وائرس نے متعلق نہ خود افواہوں پر کان دھریں نہ دوسروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کریں اور کسی بھی افواہ کی صورت میں صرف سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔

چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 132 ہو گئی

خیال رہے کہ اب تک امریکا، جرمنی، جاپان، فرانس، سنگاپور سمیت 16 ایسے ممالک میں جہاں اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ چین نے فلو کی طرح کے اس وائرس سے نمٹنے کے لیے سفری پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، ووہان سے باہر نکلنے یا شہر میں جانے پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

چین میں مہلک کرونا وائرس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے، ایک کروڑ دس لاکھ آبادی والا شہر سنسان ہو گیا اور ہر طرف ہو کا عالم ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو جان لیوا کرونا وائرس کے خلاف مدد کی پیش کش کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس معاملے کو غور سے دیکھ رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RQd3GA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو