ابوظبی : ٹریفک قوانین کی بارہا خلاف ورزیاں کرنے والی خاتون کو شوہر نے سوتن لانے کی دھمکی دے دی۔
خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات میں کافی عرصے سے خواتین دیگر شعبوں کی طرح ڈرائیونگ میں بھی اپنی صلاحیتں دکھا رہی ہے اور مردوں کے شانہ بشانہ ہر میدان میں چل رہی ہیں لیکن بعض خواتین ڈرائیورنگ سیکھنے کے باوجود ٹریفک قوانین سے لاعلم ہوتی ہیں۔
خواتین کی ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور ناتجربے کاری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا باعث بنتی ہیں، جس کا خمیازہ مردوں کو بھکتنا پڑتا ہے لیکن ٹریفک خلاف ورزیاں زیادہ ہوں تو بعض اوقات خواتین خود مشکل میں پھنس جاتی ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پیش آیا جہاں اہلیہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور جرمانوں میں اضافہ ہوا تو شوہر نے دھمکی دے دی کہ ‘اگر یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو میں آپ کیلئے سوتن لے آؤں گا’۔
ذرائع کے مطابق شوہر کا یہ طریقہ کارگر ثابت ہوا اور خاتون نے ٹریفک قوانین کی پابندی شروع کردی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Vtd3OR
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box