تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 February 2020

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی پشاورکی تحقیقات سے روک دیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی پشاورکی تحقیقات کےحکم پرعمل درآمد سے روک روکتے ہوئے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے ببی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے خلاف پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی؟ منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیا تھی آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے بی آر ٹی منصوبہ کب پایہ تکمیل تک پہنچے گا؟

وکیل کےپی حکومت نے بتایا پشاورہائی کورٹ کاحکم درخواست گزارکی استدعاکےمطابق نہیں ، جس پر جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے استفسار کیا کیابی آرٹی منصوبہ مکمل ہونےکی کوئی تاریخ ہےبھی یانہیں؟ تو وکیل کےپی کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے منصوبے کی خامیوں کاذکرکرتےہوئےتحقیقات کاحکم دیا، درخواست گزارکی استدعاتھی بی آرٹی برج گھر کے سامنے سے نہ گزاراجائے۔

،وکیل نے مزید کہا کہ معاملےکی تحقیقات کےنتیجےمیں منصوبہ مزیدتاخیرکاشکارہوسکتاہے، منصوبہ آخری مرحلےمیں ہے جوجولائی2020میں مکمل ہوجائےگا، عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات سے روکا جائے۔

سپریم کورٹ نےبی آرٹی پشاورکی تحقیقات کےحکم پرعمل درآمد روک روکتے ہوئے فزیبلٹی ،منصوبہ شروع اورمکمل کرنےکی تاریخ اورابتدائی لاگت کی تفصیل فراہم کرنے کاحکم دیا۔

جسٹس مظہرعالم کا کہنا تھا کہ منصوبہ 2017میں شروع ہوا،مکمل کیوں نہ ہوسکا تفصیلات دی جائیں، منصوبےکےابتدائی تکمیل کی مدت 6ماہ مقررکی گئی تھی۔

عدالت نے کے پی حکومت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

یاد رہے بی آرٹی منصوبےکی تحقیقات کاحکم پشاورہائی کورٹ نےدیاتھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UkfYIZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو