کوئٹہ: بلوچستان میں 29 مارچ تک ایران اور افغانستان سے 90 ہزار 192 افراد کے داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 29 مارچ تک کوئٹہ ایئرپورٹ سے 12 ہزار 938 افراد، تربت کیچ ایئرپورٹ سے 174، تربت ریدگ پوائنٹ سے 218، گوادر گبد پوائنٹ سے 131، تفتان بارڈر سے 6 ہزار 428 افراد پاکستان میں داخل ہوئے۔
دوسری جانب چمن بارڈر قلعہ عبداللہ سے 67 ہزار 27، ژوب بارڈر سے 513، پنج پائی بارڈر سے 2 ہزار 266 جب کہ پشین بارڈر سے 155افراد بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد ایران اور افغانستان سے داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کا موقف ہے کہ ایران سے آنے والے مریضوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا۔
The post ایران اور افغانستان سے 90 ہزارافراد کے بلوچستان میں داخل ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2027466/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box