کراچی : ناجائز منافع خوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈوں کی فی درجن قیمت میں اضافہ کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیدوار میں کمی نہیں، ترسیلی نظام متاثر ہونے سےانڈوں کی قیمت بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث کچھ ناجائز منافع خوروں نے موقع سے فائدہ اٹھا لیا، سپلائرز نے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیا ہے۔
کراچی میں گزشتہ2روز میں انڈوں کی قیمت فی درجن 15روپے کا اضافہ کردیا گیا، اس اضافے کے بعد شہرمیں انڈوں کی فی درجن قیمت 145 روپے ہوگئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈوں کی پیدوار میں کمی نہیں ہوئی، ترسیلی نظام متاثر ہونے سےانڈوں کی قیمت بڑھ گئی، سپلائرز کو شکایت ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے مال بردار ٹرکوں اور سوزوکیوں کو جگہ جگہ بلا ضرورت روکنے سے دکانوں تک ترسیل مشکلات کا شکار ہے۔
حکومت معاملے کو سنجیدہ لے، دوسری جانب شہریوں نے انڈوں کی قیمتوں کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں انڈوں کی قیمت میں اضافے کا بوجھ شہریوں پر پڑرہا ہے، حکومت مہنگائی پرکنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔
واضح رہے کہ صوبے میں لاک ڈاؤن کے باعث دودھ کی کھپت کم ہوگئی ہے جس کے وجہ سے ڈیری فارمز مالکان نے ازخود دودھ کی قیمت میں کمی کردی تھی جسے شہریوں کی جانب سے سراہا گیا ہے۔
The post لاک ڈاؤن : انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک بار پھر اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39u2qii
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box