لندن : برٹش ایئر ویز نے کرونا وائرس کے باعث برطانوی دارالحکومت کے گیٹ وک ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وزیر اعظم اور شہزادہ چارلس سمیت ہزاروں افراد میں اس ہلاکت خیز وبا کی تشخیص ہوچکی ہے۔
برطانیہ میں ان دنوں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے، اسی دوران برطانوی ایئر لائن برٹش ایئر ویز نے لندن کے گیٹ وک ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمد و رفت معطل کردی ہے۔
برٹش ایئرویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کا فیصلہ مہلک ترین وائرس کرونا کے پھیلاؤ کے باعث عارضی طور پر کیا گیا ہے۔
نمائندہ اے آر وائی کے مطابق ایئر لائن نے یہ فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا جس کے بعد پہلے سے شیڈول 33 پروازیں بھی معطل ہوگئی تھیں، ایئر لائن شدید مالی بحران کا شکار ہے اور یہ فیصلہ مالی خسارے سے بچنے کےلیے بھی کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گیٹ وک ایئرپورٹ کا ایک ٹرمنل بھی برطانوی حکام کی جانب سے بند کردیا جائے گا اور منسوخ ہونے والی پروازوں کو متبادل تاریخوں میں ٹکٹس مہیا کی جائیں گی۔
برطانوی ایئرلائن کا ملازمین کو دو ماہ کی چھٹی دینے کا فیصلہ
خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے مالی بحران سے بچنے اور کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اپنے تمام طیارے گراؤنڈ کرکے ملازمین کو دو ماہ کی چھٹی دے دی تھی۔
خیال رہے کہ کرونا وائرس بحران کے باعث بہت سی ایئرلائن دیوالیہ ہونے کی صورتحال سے دوچار ہیں۔
The post کرونا وائرس بحران: برٹش ایئرویز نے بھی پروازیں معطل کردیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2R0PRUZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box