تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 31 March 2020

کورونا وائرس کا خطرہ ، نواز شریف کو بھی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت

لندن : کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے میاں نواز شریف کو بھی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کر دی اور کہا میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ہر ملک اس وبا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کررہا ہے، کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم نوازشریف کو بھی آئسولیشن میں رہنےکی ہدایت کردی ہے۔

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ گزشتہ روز احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی تھی، میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں کی جانب سے تلقین کی گئی ہے ک نواز شریف کے لیے سب سے اہم چیز سیلف آئسولیشن ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف عمر کے ایسے حصے میں ہیں جس میں کرونا کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے، ان کو کرونا وباء کے خدشے سے یونیورسٹی ہسپتال جنیواء سوئٹزرلینڈ میں چیک اپ کے لیے نہیں لے جایا جاسکتا، نواز شریف کے دل کے معائنے کے لیے یونیورسٹی ہسپتال جنیواء سے وقت لیا گیا تھا۔

نوازشریف کے دل کی شریانوں کے لیے کیتھرائزیشن کی ضرورت ہے، ان کے دل کو خون سپلائی کرنے والی شریانیں تنگ ہوچکی ہیں، شریانیں تنگ ہونےسے نواز شریف کے دل کی ادویات کی مقداربڑھادی گئی ہے۔

خیال رہے پوری دنیا کی طرح برطانیہ میں بھی کورونا وائرس پھیل چکا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ اس وقت برطانیہ کی آدھی آبادی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ کے وزیراعظم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

خیال رہے نواز شریف علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں اور وہ شوگر ، گردوں سمیت دیگربیماریوں میں مبتلا ہیں۔

The post کورونا وائرس کا خطرہ ، نواز شریف کو بھی آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UtukXe
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو