تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 1 March 2020

پی سی بی چاہے تو اختتامی تقریب میں پرفارم کرنے کو تیار ہوں، علی ظفر

کراچی : معروف گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے کہا کہ پی سی بی اور فینز چاہیں تو پی ایس ایل کلوزنگ تقریب میں پرفارم کرنے کو تیار ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ ‘میرا نیا گانا اپنے چاہنے والوں کےلیے خراج تحسین ہے’۔

علی ظفر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اسٹار اپنے شائقین کے بغیر کچھ نہیں ہوتا، گانا بنانے کے دوران مجھے شائقین کی جانب سے بہت پیار ملا۔

خداداد صلاحیتوں سے مالا مال گلوکار نے مزید کہا کہ میں نے جو وعدہ کیا وہ نبھایا، اتنے تھوڑے وقت میں یہ سب بہت مشکل تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب علی ظفر نے وسیم بادامی کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف آدمی والی زندگی بہت گزار لی اب سب میرا نیا روپ دیکھیں گے۔

شرافت کی زندگی بہت گزار لی، اب لوگ نیا روپ دیکھیں گے، علی ظفر

اُن کا کہنا تھا کہ علی عظمت کی ہمیشہ سے عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ ہمارے اسٹار ہیں، انہوں نے ڈانس کی ویڈیو بھیجنے کا اعلان تو کیا مگر مجھے موصول نہیں ہوئی اگر وہ بھی بھیج دیتے تو اچھا تھا۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہماری میوزک انڈسٹری بہت چھوٹی ہے جہاں ہم سب بھائیوں کی طرح رہتے ہیں، بھائیوں میں بھی تھوڑی بہت لڑائی ہوجاتی ہے مگر ہم دل میں کسی کی کوئی بات دل میں نہیں رکھتے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cr0qKq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو