تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 April 2020

پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14079 ہو گئی، 301 جاں بحق

اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 301 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 14079 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، چند دن قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔ سنگاپور یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا پر 8 جون تک 97 فی صد قابو پانے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ یکم ستمبر تک وبا پر 100 فی صد قابو پا لیا جائے گا۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 10 ہزار 545 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 751 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 3233 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 111 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ساڑھے 30 لاکھ سے زائد انسان عالمگیر وبا کی لپیٹ میں، 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ ہلاک

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 104 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 91 اموات، سندھ میں 85 اموات، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5,640 ہو گئی، سندھ میں 4,956 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 1,984، اسلام آباد میں 261 ہو گئی، بلوچستان میں 853، گلگت بلتستان میں 320 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 2 کیسز)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 65 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 417 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

The post پاکستان میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14079 ہو گئی، 301 جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bMAI1W
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو