اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 385 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 16,817 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہزار 117 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 990 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 4315 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کرونا کی عالمگیر وبا 2 لاکھ 34 ہزار انسانی جانیں نگل گیا، ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری
کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 24 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 146 ہے، اس کے بعد سندھ میں 112 اموات، پنجاب میں 106 اموات، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔
پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6,340 ہو گئی، سندھ میں 6,053 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 2,627، اسلام آباد میں 343 ہو گئی، بلوچستان میں 1,049، گلگت بلتستان میں 339 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 9 کیسز)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 66 (ایک نیا کیس) ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 7 ہزار 971 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 82 ہزار 131 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
The post پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق، مصدقہ کیسز کی تعداد 16,817 ہو گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3d7Drnc
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box