تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 28 April 2020

پاک فوج 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز کی تقسیم میں مصروف ہے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز کی تقسیم میں مصروف عمل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے پاک فوج شہری انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے، پاک فوج ساڑھے 3 لاکھ امدادی پیکجز کی تقسیم میں مصروف ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پیکجز کرونا متاثرین کے لیے پاک فوج کی تنخواہوں کے عطیات سے خریدے گئے، اور یہ ضرورت مندوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں، پاک فوج کے جوان ریلیف کے کاموں میں مصروف ہیں۔

بتایا گیا کہ یہ پیکجز معذوروں، مزدوروں اور دیگر ضرورت مندوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیکجز کی تقسیم جاری ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، جس کی وجہ سے معیشت پر بھی برے اثرات پڑ رہے ہیں اور عام آدمی کی روزانہ اور ماہانہ آمدن بھی رک گئی ہے، جس سے وہ اشیائے ضروریہ کے لیے بھی محتاج ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کرونا کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، مجموعی کیسز 14 ہزار 885 ہو گئے ہیں، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وائرس سے 26 اموات کے بعد مجموعی اموات 327 ہو گئی ہیں۔ پاکستان میں کرونا کے 11 ہزار 133 مریض زیر علاج ہیں جب کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 806 کیسز رپورٹ ہوئے، 3 ہزار 425 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

The post پاک فوج 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز کی تقسیم میں مصروف ہے: آئی ایس پی آر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bKWnry
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو