پشاور: خیبرپختونخوا کو آئندہ مالی سال 2020-21 ء کیلیے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نام پر خطیر رقم ملے گی جو 59 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
نیا قومی مالیاتی ایوارڈ جاری نہ ہونے کے باعث خیبرپختونخوا کو آئندہ مالی سال 2020-21 ء کیلیے بھی ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نام پر خطیر رقم ملے گی جو 59 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کو 2010ء میں جاری ہونے والے ساتویں این ایف سی ایوارڈمیں اس وقت کی پیپلزپارٹی کی حکومت نے مجموعی قومی وسائل کا ایک فیصد حصہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے دینے کا سلسلہ شروع کیاتھا اور یہ فیصلہ ہواتھا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت ختم ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا تاہم ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت 2015ء میں مکمل ہونے کے باوجود نہ تو آٹھواں قومی مالیاتی کمیشن اور نہ ہی نواں کمیشن اپنا کام کرسکا۔
The post دہشت گردی کیخلاف جنگ، پختونخوا کو آئندہ سال 59 ارب ملیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2037391/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box