اسلام آباد : حکومت نے نیب عدالتوں کو کرپشن کے ملزمان کی ضمانت کا اختیار دینے کا فیصلہ کرلیا، نئے نیب آرڈیننس کی تیاری شروع کردی گئی ہے جبکہ وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے اسپیکر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےنیب قانون میں بڑی تبدیلی کافیصلہ کرلیا، جس کے تحت نیب عدالتوں کوکرپشن کےملزمان کی ضمانت کااختیار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت قانون نےنئےنیب آرڈیننس کی تیاری شروع کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئےآرڈیننس میں چیئرمین نیب کاوارنٹ گرفتاری کےاختیارکو ختم کرنےپرغورکیا جارہا ہے اور رضاکارانہ رقم کی واپسی پر بھی نااہلی کی سزا تجویز کی جائے گی جبکہ رضاکارانہ رقم واپس کرنیوالا پانچ سال کیلئےعوامی عہدے کیلئےنااہل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیرقانون نے وزیراعظم عمران خان کو ابتدائی خدوخال سےآگاہ کردیا، فروغ نسیم نے وزیراعظم کو نیب آرڈیننس پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا بھی مشورہ دیا۔
وزیراعظم نےسیاسی جماعتوں کواعتمادمیں لینے کے لئے اسپیکرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز کو نیب آرڈیننس پراعتماد میں لے گی، پرویز خٹک اور اسدعمر بھی حکومتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی سفارش پر نیب کے نئے قوانین پر دستخط کیے تھے، آرڈیننس کے تحت قومی احتساب بیورو کو 50 کروڑ سے زائد کرپشن اور اسکینڈل پر ہی کارروائی کی اجازت ہوگی۔
آرڈیننس کے مطابق ٹیکس، اسٹاک ایکسچینج، آئی پی اوزپر کارروائی کا اختیار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو حاصل ہوگا، اسی طرح سرکاری ملازم کی جائیدادکو عدالتی حکم کے بغیر کوئی منجمد نہیں کرسکے گا۔
آرڈیننس میں بتایا گیا تھا کہ نیب کو کسی بھی کیس کی تحقیقات تین ماہ میں مکمل کرنا ہوگی اور اگر ایسا نہ ہوسکا تو ملزم ضمانت کا حق دار ہوگا، اسی طرح امپورٹس، لیوی کے کیسز اب نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں اور جاری مقدمات دوسری عدالت منتقل ہوں گے۔
The post وفاقی حکومت کا نیب قانون میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2W6DU22
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box