تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 April 2020

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد : چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، امدادی سامان میں ٹیسٹنگ کٹس، گلوز، حفاظتی ماسک کی بڑی مقدار شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،چین کے شہر بیجنگ سے پاکستان ایئر لائن کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

پاکستان ایئر لائن کی پرواز پی کے 8552 کے کرونا وائرس سے حفاظت کےلیے سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے، امدادی سامان میں ٹیسٹنگ کٹس، گلوز اور ماسک شامل ہیں۔

ترجمان پاکستان ایئر لائن کا کہنا تھا کہ کسٹمز حکام نے کسٹمز کلیئرنس کے بعد سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) حکام کردیا گیا۔

ترجمان پاکستان ایئر لائن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لینے گزشتہ روز چین گیا تھا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 کے ذریعے چینی حکام کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچایا گیا تھا جس میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات شامل تھے۔

خیال رہے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں اور 10 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ چھٹا کارگو طیارہ ہے، 30 مارچ کو بھی چین سے ایک طیارہ کے ذریعے امدادی سامان کراچی ایئرپورٹ پر لایا گیا تھا۔

چینی حکومت کی جانب سے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان پاکستان بھیجا جاچکا ہے۔

The post پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2xK3Qbi
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو