
کراچی : حکام نے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کےلیے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناکے بڑھا دئیے، پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعہ کے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، ذرایع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اس سلسلے میں علما سے بھی مشاورت کی تھی۔
حکومت نے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کےلیے ناکے بڑھا دئیے اور ناکوں میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس رینجرز کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی مختلف مساجد سے نماز گھر میں ادا کرنے کےلیے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں رہیے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کراچی، ڈرائیو تھرو، گاڑی میں بیٹھے کرونا ٹیسٹ کی سہولت متعارف
خیال رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 783 ہو چکی ہے، کراچی اور دیگر اضلاع میں 404 سے زائد کیسز ہیں، حیدرآباد میں نئے کیسز کی تعداد 14ہے، گھوٹکی میں کرونا وائرس کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
The post لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، ایڈیشنل آئی جی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2USr6M0
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box