کراچی: لاک ڈاؤن پابندیوں سے متاثر ٹرانسپورٹرز کیلیے بڑی خبر، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے حوالے سے تجاویز پر غور کیاگیا۔
ذرائع کا کہنا کے کہ آئندہ ہفتے سے اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کا امکان ہے جبکہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور مرحلہ وار تجارتی مراکز کھولنے کے حوالے سے بھی اسی او پی تیار کرلیا گیا ہے، سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پی پر عمل کی صورت میں بحال کیاجائیگا تاہم انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی بحالی فی الحال نہیں ہوگی، سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون پابندیوں میں کمی کا فیصلہ مشروط ہوگا۔
ایس او پیز پر عمل کے ساتھ کاروباری اور عوامی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی مرادعلی شاہ کی جانب سے لاک ڈاون پابندیوں کے حوالے سے حتمی اعلان ہوگا، وزیراعلی مرادعلی شاہ نے ان فیصلوں کے حوالے سے کابینہ ارکان، طبی ماہرین انتظامی افسران اور اعلی حکام سے مشاورت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے وزیراعلی مرادعلی شاہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلی حکام سے بھی رابطے کرینگے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم فیصلے قومی اتفاق رائے سے کیے جائیں گے۔
The post سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید نرمی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2037074/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box