کویت: کویت نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) سے بھارت میں اسلامافوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھائے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کونسل آف منسٹرز نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) سے بھارت میں اسلامافوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ، کویت کونسل آف منسٹرز نے کہا کہ او آئی سی ہنگامی اقدامات کرے اور بھارت میں مسلمانوں کےحقوق کےتحفظ کیلئے آواز اٹھائے۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کو کروناوائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے، مسلمانوں کو انسانی بم قرار دے کر ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر اسلام سے نفرت کے عنوانات کی بھرمار ہے، کروناوائرس کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی خطرناک ہے، ہندوتوا نظریے کے طویل مدتی نتائج انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔
خیال رہے امریکی خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے الزامات کا سامنا ہے، اس امتیازی سلوک کے باعث مسلمان کورونا کا آ سان شکار بن سکتے ہیں۔
امریکی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مودی سرکارکورونا وائرس پھیلنے کا الزام تبلیغی جماعت کے اجتماع پرلگا رہی ہے، ان الزامات کے بعد مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریروں، تشدد، مسلمانوں کے سماجی اور کاروباری بائیکاٹ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے بھارتی میڈیا پرتبلیغی جماعت کے حوالے سے کورونا دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کی۔
The post کویت کا او آئی سی سے بھارت میں اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2W2Uyzu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box