ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کووڈ 19 کی شکار خاتون کے یہاں صحت مند بچے کی ولادت ہوئی، بچے میں کرونا وائرس موجود نہیں۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کی دوسری مریضہ ہے جس نے بچے کو جنم دیا ہے، اس سے قبل مدینہ منورہ میں ایک افغان خاتون کے یہاں صحت مند بچے نے جنم لیا تھا۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کو ریاض کے میڈیکل کمپلیکس میں جن کی کرونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تھی اور وہ اپنے حمل کے آخری ہفتے میں تھیں۔
مذکورہ خاتون چند روز قبل کرونا کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں آئیسولیٹ کردیا گیا تھا، خاتون کی باقاعدہ دیکھ بھال طبی عملہ کر رہا تھا۔
بعد ازاں ریاض کے الامام عبد الرحمٰن الفیصل میڈیکل کمپلیکس میں انہوں نے بچے کو جنم دیا۔ ولادت کے بعد نومولود کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا جس میں کرونا وائرس کا کوئی جرثومہ نہیں پایا گیا۔
طبی عملے کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت بھی بہتر ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہو رہی ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس کے 20 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیںِ جبکہ اب تک 152 اموات ہوچکی ہیں۔
The post سعودی عرب: کرونا وائرس کا شکار خاتون کے یہاں بچے کی ولادت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bMhrh7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box