تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 2 May 2020

پاکستان میں کرونا کے 2 لاکھ ٹیسٹ مکمل، 19,103 مثبت، 440 مریض جاں بحق

اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 440 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 19,103 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 ہزار 846 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 989 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 4,817 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا کی عالمگیر وبا: 34 لاکھ 84 ہزار انسان متاثر، ڈھائی لاکھ کے قریب لوگ ہلاک

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 23 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 172 ہے، اس کے بعد سندھ میں 122 اموات، پنجاب میں 120 اموات، بلوچستان میں 19، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 7,106 ہو گئی، سندھ میں 7,102 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 2,907، بلوچستان میں 1,172، اسلام آباد میں 393 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 356 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 1 کیس)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 67 (ایک نیا کیس) ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 716 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 2 لاکھ 3 ہزار 25 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

The post پاکستان میں کرونا کے 2 لاکھ ٹیسٹ مکمل، 19,103 مثبت، 440 مریض جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VYhz7L
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو