دبئی : پاکستان ٹی 20 کی نمبرون رینکنگ سے محروم ہوگیا اور عالمی ٹی20رینکنگ میں 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا گیا، جنوری2018سے پاکستان ٹیم عالمی نمبر ون تھی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبرایک رینکنگ سے محروم ہوگیا اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔
انگلینڈ کی دوسرا اور بھارت کی تیسری پوزیشن پر پے جبکہ پاکستان ٹیم عالمی ٹی20رینکنگ میں پہلے سے 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرچلی گئی۔
More excellent news for fans!
Australia are No.1 in the @MRFWorldwide ICC Men's T20I Team Rankings for the first time ever.
They've displaced from the top spot!#ICCRankings pic.twitter.com/LrOerV0GKH
— ICC (@ICC) May 1, 2020
آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 116 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرآگیا، نیوزی لینڈ دوسرے اور بھارت دو درجے تنزلی کے بعد اب تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ میں ساتواں نمبر ہے۔
سالانہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کی دوسری اور نیوزی لینڈ کی تیسری اور پاکستان کی چھٹی پوزیشن ہے۔
خیال رہے گزشتہ سال سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست بھاری پڑگئی اور جنوری 2018 سے پاکستان عالمی نمبر ایک تھا۔
The post پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2SsxvgC
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box