اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 417 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 18,114 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہزار 982 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,297 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 4715 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس: ایک دن میں 1 لاکھ نئے کیسز، ساڑھے 5 ہزار اموات
کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 32 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 161 ہے، اس کے بعد سندھ میں 118 اموات، پنجاب میں 115 اموات، بلوچستان میں 16، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔
پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6,733 ہو گئی، سندھ میں 6,675 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 2,799، اسلام آباد میں 365 ہو گئی، بلوچستان میں 1,136، گلگت بلتستان میں 340 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 1 کیس)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 66 (کوئی نیا کیس نہیں) ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 9 ہزار 164 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 93 ہزار 859 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
The post پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات بڑھنے لگیں، ایک دن میں 32 جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2WmA3Og
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box