خانیوال: پنجاب کے شہر خانیوال میں پل رانگو کے قریب ایک مسافر بس الٹ گئی، جس سے 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خانیوال میں افسوس ناک حادثہ پیش آ گیا، پل رانگو کے قریب موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ایک مسافر بس الٹ گی جس میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 30 شدید زخمی ہو گئے۔
مسافر بس لاہور سے ملتان آ رہی تھی، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر بس پل رانگو سے نیچے جا گری، حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد مسافروں کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی ہے۔
جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں، ریسکیو ٹیموں نے پھنسے ہوئے مسافروں کو بڑی مشکل سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
خانیوال: موٹروے پر بس اور ٹریلرمیں تصادم، 3 افراد جاں بحق
گزشتہ برس نومبر میں خانیوال میں بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے، یہ حادثہ موٹر وے پر پیش آیا تھا، اس سے قبل اگست میں بھی خانیوال میں موٹر وے ایم 4 پر کار اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
The post خانیوال: بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 30 زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MeYGrE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box