تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 2 May 2020

ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ بند

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازم عاطف محمود میں کورونا وائرس پازیٹو آنے کے بعد ہائیکورٹ کو بند کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی رٹ برانچ کے ملازم عاطف محمود میں کورونا وائرس کا کیس پازیٹو آنے کے بعد ہائیکورٹ کو بند کر دیا گیا، فوری طور پر بلڈنگ خالی کرا کے ڈس انفیکشن اسپرے کرایا گیا اور پیر سے محدود اسٹاف کو عدالت آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خود اپنی نگرانی میں اسپرے کرایا، پیر اور منگل کو انتہائی محدود سٹاف کو مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ عدالت آنے کی ہدایت کی گئی جبکہ تمام دیگر برانچز کے سٹاف کو عدالت آنے سے روک دیا گیا ہے ۔

 

The post ملازم کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ بند appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2037985/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو