کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں 5سے8مئی تک ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی ، اس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک چھو سکتا ہے اور سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کیا ہے کہ 5 سے 8مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے ، ہیٹ ویو میں پارہ 40سے42ڈگری تک چھو سکتا ہے، اس دوران ہواجنوب اور مغربی جنوب کی سمت سے چلے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری رہنےکاامکان ہے، مغربی سمت سے ہوا22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ہے۔
چیف میٹ سردارسرفراز نے کہا کہ 4 مئی تک گرج چمک کیساتھ بارش برسانےوالاسسٹم موجودہوگا، اس سسٹم کےباعث 4مئی تک سمندری ہوائیں بحال رہیں گی، سسٹم کے بعد پورے ملک میں خشک موسم اپنا اثر دکھائے گا۔
سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی اور بلوچستان کےریگستانی علاقوں سےگرم ہوائیں چلیں گی۔
دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا، لیکن چند ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی ،کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
The post روزے دار تیار ہوجائیں ! محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KRiDE4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box