تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 29 May 2020

بھارت کوئی حماقت نہیں کرنا، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پڑوسی ملک بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوئی حماقت نہ کرے، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی، بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا، اور مار گرایا گیا۔

انھوں نے کہا بھارت مسلسل ہزیمت اٹھا رہا ہے، لداخ میں بھارت بری طرح ناکام ہوا، کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوئی، وہ فالس فلیگ آپریشن کے بہانے بھی ڈھونڈ رہا ہے۔ انھوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘کوئی حماقت نہیں کرنا، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا’۔

پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

شاہ محمود کا کہنا تھا اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت یہ سب کر رہا ہے، بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہا ہے، بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ دوول سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ اسے بند گلی میں دکھیلا جا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے واضح پیغام دیا کہ جو راستہ دلی سرکار اپنا رہی ہے، وہ غلط ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے، بھارتی کواڈ کاپٹر نکرون سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔

The post بھارت کوئی حماقت نہیں کرنا، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا: وزیر خارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Xdn5Ek
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو