تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 29 May 2020

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشت گردی، دو نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے وادی میں آج مزید دو نہتے نوجوانوں کو شہید اور متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 2کشمیری نوجوان شہید کردیا، نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا۔

اس حوالے سے کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے کلگام اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا جبکہ بھارتی فوج نے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی بھی کی، محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار مسلم کش ایجنڈے پر کاربند ہے، بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت کروناوائرس کی زد میں ہے اور انسانی جانوں کو بچایا جارہا ہے جبکہ مودی سرکار کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں حالات کشیدہ کرنے میں مصروف ہے، مقبوضہ کشمیر میں عوام کروناوائرس سے متاثر ہے، ظلم چھپانے کیلئے ضلع کولگام میں انٹرنیٹ سروسز کو معطل کر دیاگیا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشت گردی، دو نوجوان شہید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TPqU0s
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو