نیوجرسی (اردونیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی کی معروف سماجی شخصیت ، ادیب و صحافی اشرف سہیل انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر70سال سے زائد تھی ۔ وہ ایک ہفتے قبل بخار اور سانس کی تکلیف کی وجہ سے سینٹ کلیئر ہسپتال، نارتھ جرسی میں داخل کئے گئے جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے باوجود ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی ۔ سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے انہیں ونٹی لیٹر پر لگا دیا گیا جہاں چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہفتے کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ وہ نیوجرسی کمیونٹی کی معروف شخصیت ارشد شیخ کے سسر تھے ۔ اشرف سہیل گذشتہ پچیس سالوں سے ’جہاں نما‘ کے نام سے نیوجرسی سے میگزین شائع کررہے تھے ۔
عارف افضال عثمانی ، سلیم صدیقی ، بشیر قمر، وکیل انصاری ، جمیل عثمانی ، الطاف ترمذی ، آفتاب زیدی ،اعجاز بھٹی، آصف بیگ سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے اشرف سہیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔
New Jersey – Ashraf Sohail passes away in New Jersey
from اُردو نیوز https://ift.tt/2Ys8RQN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box