تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 30 May 2020

جاوید جبار این ایف سی میں بلوچستان کی نمائندگی سے مستعفی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان سے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے رکن جاوید جبار مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر جاوید جبار این ایف سی میں بلوچستان کی نمائندگی سے مستعفی ہوگئے۔جاوید جبار کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے این ایف سی کے لیے نامزد کیا تھا۔

رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی سمیت سیاسی قیادت کو نامزدگی پر اعتراض تھا۔اسلم بھوتانی نے نامزدگی کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جاوید جبار کی جانب سے رضاکارانہ طور پر دیا گیا استعفیٰ افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ خود غرض افراد نے جاوید جبار سے متعلق غلط معلومات پھیلائیں۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ جاوید جبار تجربہ کار اور ان کی بلوچستان کے امور پر گہری نظر ہے، منفی کردار ادا کرنے والے افراد کو جلد اپنی غلطی کا احساس ہوگا۔

The post جاوید جبار این ایف سی میں بلوچستان کی نمائندگی سے مستعفی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36NmQTm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو