تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 30 May 2020

ملک بھرمیں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری

 اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں۔

این ڈی ایم ترجمان کے مطابق ملک بھرمیں 61 اضلاع ٹڈی دل سے متاثرہیں۔ متاثرہ اضلاع میں بلوچسستان میں 31، خیبر پختونخواہ میں 10، پنجاب میں 9 اورسندھ میں 11 اضلاع شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ٹڈی دل کے حملہ ذدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

ملک بھر میں 1113 ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 66 ہزار ہیکٹررقبہ کا سروے ہوا جبکہ 5600 ہیکٹررقبہ کا ٹڈی مار ادویات سے ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 2800 ہیکٹر اور پنجاب میں 700 ہیکٹرپرسپرے کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں 900 ہکٹررقبہ جبکہ سندھ میں گذشتہ روز 1200 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اب تک 4لاکھ 87ہزار ہیکٹر رقبہ پراسپرے کیا جا چکا ہے۔

The post ملک بھرمیں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2045832/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو