لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا، کرونا سے بچاؤ کے لیے مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، احتیاط صحت مند زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا، سماجی طور طریقوں میں تبدیلی لا کر کرونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہوگا، ناک، منہ ڈھانپ کر خود اور اپنے خاندان کو بھی بیماری سے بچا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، احتیاط صحت مند زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے حفاظتی اقدامات یقینی بنا کر کرونا وائرس سے محفوظ رہیں۔ ماسک پہن کر اپنے بچوں اور والدین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
The post کرونا وائرس سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2XOY8hq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box