ریاض: یکم مئی سے اب تک سعودی عرب کے مختلف شہروں سے چلائی جانے والی 74 خصوصی پروازوں کے ذریعے 15 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس آچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اتوار کو دمام سے پہلی پرواز 288 مسافروں کو لے کر اسلام آباد جبکہ دوسری پرواز ریاض سے 140 افراد کو لے کرپشاور روانہ ہوئی ہے۔
ہفتے کے روز جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9764 سے 140 جبکہ اسلام آباد جانے والی پرواز سے 250 مسافر واپس گئے ہیں۔ ریاض اور دمام سے بھی 27 جون کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی چار پروازوں سے 902 پاکستانیوں کی واپسی ہوئی تھی۔
یکم مئی سے اب تک ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ سے چلائی جانے والی 74 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال 16 جون کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں، اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
قونصلیٹ ذرائع کے مطابق جدہ اور مدینہ سے پی آئی اے کی 31 پروازوں کے ذریعے 6 ہزار 590 سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب کے مغربی علاقے سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
The post سعودی عرب سے 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپس appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/388g3V4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box