
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی کے علاقے پلواما میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے، کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے پلواما کا محاصرہ کیا اور گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی، مقبوضہ وادی میں 3روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد 18ہوگئی، اور شہادتوں کا یہ سلسلہ بدستور برقرار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قابض فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 15 کشمریوں کا شہید کیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ،24 گھنٹوں میں 15 کشمیری شہید
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فورسز نے مئی میں اکیس کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا اور آٹھ سو زائد گھر تباہ کئے جبکہ بدترین تشدد سے دوسو سے زائد کشمیری زخمی ہوئے اور ایک سوچھیالیس کشمیریوں کو بغیر کسی جرم گرفتار کیا گیا۔
عالمی اداروں کی جانب سے دباؤ کے باوجود مودی اپنے ناپاک عزائم سے باز نہیں آیا ہے۔
The post قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیریوں کی شہادت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gOwf1J
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box