اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم مستعفی ہوگئے ، انھوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کوبھجوا دیا، فروغ نسیم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سےمتعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کل ہوگی، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے حکومتی کی نمائندگی سےمعذرت کی تھی اور عدالت نے پیشی کیلئے فروغ نسیم کو لائسنس بحال کرانے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے نومبر 2019 میں بھی فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت سے متعلق کیس کی پیروی کرنے کے لیے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی وزیر قانون فروغ نسیم کی کارکردگی کی تعریف
بعد ازاں سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کی پیروی کے لیے مستعفی ہونے والے بیرسٹر فروغ نسیم کو کیس کا فیصلہ آنے کے بعد دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
نومبر 26 کو فروغ نسیم نے وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا دوبارہ حلف اٹھایا، وزیر اعظم عمران خان نے فروغ نسیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ آپ محنت کر رہے ہیں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، پوری کابینہ آپ کے ساتھ ہے، بطور وزیر قانون آپ حکومت کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں۔
The post وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم مستعفی ہوگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZUT2TB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box