ریاض : سعودی کابینہ نے منگل کو اجلاس میں متعدد فیصلے کیے ہیں، وزیر خزانہ کو پاکستان کے ساتھ کسٹم امور میں تعاون کے معاہدے کا اختیار تفویض کردیا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں کابینہ کے وڈیو اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
قائم مقام وزیر اطلاعات القصبی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ نے ایتھوپیا کے النہضہ ڈیم سے متعلق عرب وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس اور اس کی قراردادوں پر مشتمل رپورٹ پر کہ مصر اور سوڈان میں پانی کا مسئلہ عرب امن کا اٹوٹ حصہ ہے۔
سعودی کابینہ نے دریائے نیل کے پانی میں کسی فریق کے حقوق کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام یا کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریق نیک نیتی اور منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے ازسرنو مذاکرات کریں۔
سعودی کابینہ کا کہنا تھا کہ مصر اور سوڈان کے پانی کا مسئلہ عربوں کی قومی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے، کابینہ میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر نئے کورونا وائرس وبا کے بارے میں متعدد رپورٹیں پیش کی گئیں، وبا کے مسلسل جائزے، علاج کے تازہ ترین طور طریقے اور مملکت میں وبا کے منظر نامے پر تفصیلات پیش کی گئیں۔
سعودی کابینہ نے محدود حج سے متعلق فیصلے پر مسلم دنیا اور بین الاقوامی برادری کی تائید و حمایت پر قدرو منزلت کااظہار کیا۔ طے کیا گیا ہے کہ اس سال مملکت میں موجود مختلف ملکوں کے شہریوں کو نہایت قلیل تعداد میں حج کرایا جائے گا۔
کابینہ میں متعلقہ اداروں کی حج تیاری پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ حج پر جانے والوں کی صحت، سلامتی اور انتظامی سہولتیں اعلی درجے کی مہیا ہوں گی۔ اس مقصد کے لیے ایمرجنسی ٹیمیں تیار کی گئی ہیں۔ حج موسم سے قبل اور اس کے بعد مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔ حاجیوں کی رہائش پر صحت بخش ماحول مہیا ہوگا۔
سعودی کابینہ نے خطے اور دنیا بھر کے حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا ، سلامتی کونسل کے اجلاس میں پیش کردہ سعودی موقف دہراتے ہوئے کہا گیاکہ سعودی عرب قبضے کے خاتمے، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام، مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے اور فلسطینی پناہ گزینوں کو وطن واپسی کا حق دلانے کی پالیسی پر گامزن تھا ہے اور رہے گا۔
سعودی کابینہ نے کرغیزستان کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دی۔ کابینہ نے انڈیا کے ساتھ قومی ریکارڈ امور کے بارے میں تعاون کی یادداشت کا اختیار کنگ عبدالعزیز کے قائم مقام سیکریٹری جنرل کو تفویض کیا ہے۔
اس سے قبل سعودی کابینہ نے ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے بارہ زمروں کے ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی، بارہ زمروں کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ میں توسیع کے لیے ضوابط مقرر کردیے۔
The post سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا اہم فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ihxyXD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box