تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 2 June 2020

برطانوی حکومت کا غیرملکیوں کیلئے نئے قوانین کا اعلان

لندن : غیرقانونی مہاجرین کی روک تھام کیلئے برطانیہ نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اس سلسے میں برطانوی حکومت نے غیرملکیوں کیلئے نئے قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ میں داخل ہونیوالے غیر قانونی مہاجرین کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 8جون سے برطانیہ آنے والوں کو 14روز تک قرنطینہ کیا جائے گا، اس حوالے سے برطانوی ہوم آفس اعلان کیا ہے کہ قرنطینہ میں نہ جانے والے غیرملکیوں کو واپس روانہ کردیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ایک ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے
برطانوی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ قوانین کا مقصد کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس سے آنے والے مہاجرین کی کشتیوں کو واپس بھجوانے کے بارے میں بھی نئے قوانین کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے مختلف قوانین کے تحت عدالتوں میں ملک بدری میں تاخیری حربے روکنے کیلئے سنجیدگی سے قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان کئی معاملات پر نئی قانون سازی زیر غور ہے، جس میں مہاجرین کی واپسی سرفہرست ہے، برطانوی حکام بعض اسکیموں میں رضا کارانہ طور پر سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو قبول کرنے کے قانون پر بھی غور کر رہے ہیں۔

The post برطانوی حکومت کا غیرملکیوں کیلئے نئے قوانین کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eLxsFq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو