تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 29 June 2020

مردہ وہیل بہہ کر ساحل پر آگئی، دیکھنے کے لیے شہریوں کا رش

نئی دہلی: بھارت کے ساحل سمندر پر دیوقامت وہیل مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد وہیل دیکھنے کے لیے ساحل کا رخ کررہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ویسٹ بنگال میں مردہ وہیل بہہ کر ساحل پر آگئی، پولیس اور محکمہ جنگلات کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مردہ وہیل کی خبر بھارتی میڈیا پر نشر ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل کا رخ کرنا شروع کردیا ہے، موقع پر موجود لوگوں نے وہیل کی تصاویر بنائیں اور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

البتہ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وہیل کو چھونے سے گریز کریں۔

متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ وہیل کی موت کی وجہ کوئی بیماری ہوسکتی ہے، طویل عمری کے باعث بھی مچھلیاں مر جاتی ہیں، ممکنہ طور پر اس وہیل کی ہلاکت بھی اسی باعث ہوئی ہوگی۔

The post مردہ وہیل بہہ کر ساحل پر آگئی، دیکھنے کے لیے شہریوں کا رش appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2NFWXfA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو