ریاض : سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی معاشی پریشانیوں سے نمٹنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر مملکت کے تمام بینکوں کو ایک بڑی رقم فراہم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما ) نے کیش فراہم کرنے کے لیے بینکوں کو 50 ارب ریال فراہم کیے ہیں۔
ساما نے نجی کمپنیوں اور اداروں کو کریڈٹ کی سہولیات فراہم کرنے اور کھاتے داروں کو مطلوبہ رقوم جاری کرنےاور عوام کی آسانی کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما ) کا کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق سعودی بینک نجی اداروں اور کمپنیوں کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے اور مختلف سکیموں کے لیے فنڈز فراہم کریں گے۔
بینکوں کو ساما کی ہدایت ہے کہ وہ اضافی فیس لیے بغیر نجی کمپنیوں کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کریں. ملازمین کی تعداد برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور نجی کمپنیوں سے ای بینکنگ فیس نہ وصول کریں۔
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی کے مطابق بینکوں کی کارکردگی عمدہ ہے جبکہ نجی اداروں کے کل اثاثے (2.7 ٹریلین ریال) گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے اختتام کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں, ساما نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سعودی بینک درپیش بحرانوں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے اہل ہیں۔
The post کورونا بحران: سعودی حکومت کا اہم اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/301siAO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box