لاہور: اربوں روپے سبسڈی لینے کے باوجود عوام کو مہنگی چینی فروخت کرنے والے شوگر ملز مالکان نے غریب کسانوں کی ایک ارب 36 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم تا حال ادا نہیں کی جس کی وجہ سے غریب کسان مالی مشکلات کا شکار ہو گئے۔
شریف خاندان اور ہارون اختر خان کی دو دو شوگر ملوں نے بھی رواں سال خریدے گئے گنے کے کروڑوں روپے دبا لئے، کین کمیشن کے ذرائع کے مطابق شریف فیملی و سلمان شہباز کی ملکیتی رمضان شوگر ملز اور العربیہ ملز سب سے بڑی نادہندہ نکلیں ، رمضان شوگر ملز کے ذمہ 46 کروڑ 34 لاکھ واجب الادا ہیں، ہارون اختر خان کی ملکیتی 2 شوگر ملز تاندلیانوالہ ون اور ٹو کے ذمہ26کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں۔
العربیہ نے9کروڑ 83لاکھ، چنار شوگر ملز 8کروڑ 74لاکھ، حسین شوگر ملز نے6کروڑ 60لاکھ ادا نہیں کیے اسی طرح حق باہو شوگر ملز کے ذمہ چار کروڑ 90 لاکھ، شکر گنج ون اور ٹو کے ذمہ 19کروڑ روپے واجب الادا ہیں شاہ تاج شوگر ملز نے 5کروڑ، عبداللہ ون نے 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کسانوں کو ادا نہیں کیے، رواں برس پنجاب کی 41شوگر ملز نے ایک کھرب 75ارب 44 کروڑ کا گنا خریدا جبکہ کسانوں کو ایک کھرب 74 ارب 8 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
The post شوگر ملز مالکان نے کسانوں کے 1 ارب 36 کروڑ دبا لیے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2063828/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box