تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 3 July 2020

رحیم یار خان، کار حادثے میں خاتون اور 3بچے زندہ جل گئے

رحیم یار خان / صادق آباد: موٹر وے ایم 5 پرمرید شاخ انٹر چینج کے قریب کار حادثے میں خاتون اور 3بچے زندہ جل گئے۔

رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پرمرید شاخ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، الٹنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی جس سے خاتون اور 3 بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کا شکار فیملی کراچی سے خوشاب جارہی تھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ماں اور بچوں کی لاشیں تحصیل ہسپتال صادق کے سرد خانے منتقل کر دیں۔

خاتون اور بچوں کی نعشیں ناقابل شناخت ہو گئیں، حادثے کا شکار زخمی حفیظ اللہ اور زوجہ شریفہ حفیظ کا شناختی کارڈ بھی ملے جس سے ان کی شناخت ممکن ہوسکی۔

 

The post رحیم یار خان، کار حادثے میں خاتون اور 3بچے زندہ جل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2056345/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو