لاہور : پنجاب حکومت نے کورونا کے باعث برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دربار کے سجادہ نشین چند مخصوص افراد کے ہمراہ روایتی رسومات ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رواں سال پاکپتن میں برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق رواں سال پاکپتن میں بابا فریدکے عرس کی تقریبات منعقد نہیں ہو گیں، تاہم دربار کےسجادہ نشین اپنے خاندان کے افراداور چند مخصوص افراد کے ہمراہ حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے روایتی رسومات ادا کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عرس تقریبات میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی، عرس کی پندرہ روزہ تقریبات 25 ذوالحج سے شروع ہوں گی۔
خیال رہے گزشتہ سال پندرہ روزہ تقریبات میں 22 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی تھی۔
یاد رہے پاکپتن انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو رواں سال بابا فرید کے عرس کی تقریبات منسوخ کرنے کی تجویز دی تھی اور ڈپٹی کمشنر نے پنجاب حکومت کو تجاویز پر مشتمل مراسلہ بھجوا دیا تھا ۔
ڈپٹی کمشنر پاکپتن کی طرف سے پنجاب حکومت کوبھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 778ویں عرس کے موقع پردنیا بھر سے عرس میں شرکت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کے باعث ایس او پیز پر عمل درآمد ممکن نہیں۔
The post برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33dcFYv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box