تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 29 July 2020

پنجاب بھر میں برساتی پانی کے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج پراجیکٹ کی منظوری

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے برساتی پانی کا انڈر گراؤنڈ اسٹوریج پراجیکٹ دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی، برساتی پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے ایک اور انقلابی فیصلہ کرلیا۔

اعلیٰ سطح کا اجلاس میں برساتی پانی کا انڈر گراؤنڈ اسٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں انڈر گراؤنڈ ٹینک بنائے جائیں گے، ذخیرہ کئے گئے پانی کو ہارٹی کلچر کیلئے استعمال کیا جائے گا، برساتی پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 14 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اسٹوریج ٹینک بنایا ہے، لیرک کالونی سے گلشن راوی تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی، لاہور میں سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے کام کر رہے ہیں۔

The post پنجاب بھر میں برساتی پانی کے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج پراجیکٹ کی منظوری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Pe2UB7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو