اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو خصوصی پیغامات دیے اور مبارک بادیں بھی پیش کیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید کے پرمسرت موقع پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پر قربانی ہمیں راہ حق پر چلنے کا درس دیتی ہے، مشکلات میں کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس ملتا ہے، دنیا اس وقت انتہائی نازک صورت حال سے گزر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا ساری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن کر آیا ہے۔ غریب اور ضرورت مند طبقے کو عید پر اپنے ساتھ شامل رکھیں، اللہ سے دعا ہے وبا سے سب کی حفاظت فرمائے، اللہ ہمیں کروناسےجلد از جلد نجات عطا دے۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام پیغام میں سب سے پہلے دعا کہ اللہ آپ کو خوش رکھے، آباد رہیں، پریشانیوں، بیماریوں اور مشکلات سے دور رہیں، اور اپ کی زندگی قناعت اور سکون کے ساتھ گزرے، اللہ میرے ملک کو ترقی، خوش حالی اور امن کا گہوارہ بنائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پاکستانی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا کے باعث عید الاضحی سادگی کے ساتھ منانا ہمارا قومی فریضہ ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں انسداد کرونا کے اقدامات باآور ثابت ہو رہے ہیں، احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا، ماسک ضرور پہنیں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، کرونا کے باعث شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا پیغام
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شہریوں سے اپیل کی کہ عوام کرونا کے پیش نظر عید سادگی کے ساتھ اپنے گھروں میں منائیں، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ایک دوسرے سے عید ملنے سے گریز کریں، سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں اور اپنے آس پاس صفائی کا خاص خیال رکھیں، عید الاضحیٰ عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے۔
وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی قوم کو مبارک باد
وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے عید پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام سے اپیل ہے عید پر احتیاطی تدابیراور سادگی اپنائیں، کرونا ابھی ختم نہیں ہوا، عوام ایس او پیز پر عمل کریں، پوری دنیا وزیر اعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی تعریف کر رہی ہے، اللہ کا کرم ہےپاکستان میں کرونا کیسز کم ہورہے ہیں۔
عید کے موقع پر گورنرسندھ کا خصوصی ٹوئٹ
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید پر اپنے کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے، ضرورت مندوں کا خیال رکھنا ہے۔
The post عیدالاضحیٰ: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات، دیگر شخصیات کی مبارکبادیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hXmcaA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box